Official Web

بہنوئی نے سالے پر چرس کاجھوٹا مقدمہ درج کرادیا،اہلیہ کی نوٹس کی اپیل

پندرہ لاکھ رشوت دیکر ڈھائی کلوچرس کامقدمہ بنوایاگیا،انصاف دلایاجائے ،ثمینہ عارف

553
Spread the love

اسلام آباد(آن لائن)کاروبار ی رقابت کے باعث بہنوئی نے پولیس کی ملی بھگت سے سالے پر ڈھائی کلوچرس کا مقدمہ درج کروا کراڈیالہ جیل میں بند کروا دیا ، ملزم کی اہلیہ ثمینہ عارف نے انصاف کیلئے وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان کو درخواست دیدی ۔درخواست گزار نے موقف اختیارکیا ہے کہ میرے شوہر عارف کا قصور صرف اتنا ہے کہ اس نے اپنا کاروبار الگ کرلیا تھا جس کے بعد شیخ رستم مسلسل دھمکیاں دیتا رہا کہ یہ علاقہ چھوڑ کر چلے جا اور کاروبار ختم کردو۔جب میرے شوہر نے ایسا نہ کیا تو ہماری اطلاع کے مطابق شیخ رستم نے تھانہ کینٹ کو مبینہ طور پر 15لاکھ روپے رشوت دے کر اڑھائی کلو چرس فروخت کرنے کا جھوٹا مقدمہ بنوادیا ۔انصاف کیلئے ہم نے آئی جی پنجاب کو درخواست دی تھی جس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔میرا شوہر بے گناہ جیل میں قید ہے ۔۔اس کھیل میں شیخ رستم نے ایس ایچ او راجہ اعزاز اور اے ایس آئی سجاد کو استعمال کیا ۔مدعیہ درخواست ثمینہ عارف نے اپیل کی ہے کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس سپریم کورٹ اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کروائیں ورگرنہ میرے معصوم بچے بے رحم دنیا میں انصاف نہ ملنے کے باعث جیتے جی مر جائیں گے۔