Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

سانحہ کرائسٹ چرچ: پاکستانی ہیرو شہید نعیم راشد اور بیٹے کی میتیں ورثا کے حوالے

513
Spread the love

کرائسٹ چرچ سانحے میں شہید ہونے والے پاکستانی ہیرو نعیم راشد اور ان کے بیٹے کی میت ورثا کے حوالے کردی گئی۔

شہدا کی میتیں وصول کرنے نعیم راشد کی والدہ، بیوہ اور بھائی نیوزی لینڈ پہنچے جہاں دونوں شہدا باپ بیٹوں کی میتوں کو پاکستانی اور نیوزی لینڈ کے قومی پرچموں میں لپیٹ کر ورثا کے حوالے کیا گیا۔

اس موقع پر مقامی نوجوانوں کی طرف سے سانحے میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والے باپ بیٹے کو منفرد انداز میں خراج تحسین کیا گیا، نوجوانوں نے ماؤری قبائل کا جنگی رقص ہاکا پیش کیا، جنگی رقص میں ہاکا میں نوجوان سینہ ٹھوک کر پاؤں زمین پر مارتے ہیں اور دشمن کو للکارتے ہیں۔

واضح رہےکہ کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی شہری نعیم راشد دہشت گرد کو پکڑتے ہوئے شہید ہوئے جب کہ حملے میں ان کا بیٹا بھی شہید ہوا۔