Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

راولپنڈی:بلیو ورلڈ سٹی انتظامیہ عملے کا پریس کانفرنس کیلئے آنے والے متاثرین پر حملہ ،متعددزخمی

370
Spread the love

راولپنڈی :بلیو ورلڈ سٹی کے متاثرین کی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے موقع پربلیو ورلڈ سٹی انتظامیہ فراد کے مبینہ حملے سے متعدد متاثرین زخمی ہو گئے دونوں گروپوں کے درمیان نصف گھنٹے تک اینٹوں،پتھروں اورراڈوں کے آزادانہ دوطرفہ استعمال سے پریس کلب کے باہر کا علاقہ میدان جنگ بنا رہا پتھراو¿ کے باعث ڈان ٹی وی کی گاڑی اور پریس کلب استقبالیہ کے شیشے ٹوٹ گئے بروقت اطلاع کے باوجود پولیس انتہائی تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچی بلیو ورلڈ سٹی کے متاثرین نے رقوم کی ادائیگی کے باوجود پلاٹ نہ ملنے کے خلاف راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرناتھی ۔