آئی جی اسلام آباد کا کاونٹر ٹیررازم کمپلیکس کا دورہ،دہشتگردی جڑ سے اکھاڑنے کا عزم،نیا لوگو متعارف
اسلام آباد:وفاقی دار الحکومت کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے میں کاونٹر ٹیررازم فورس کا کردار اہم ہے، گذشتہ روز آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے کاونٹر ٹیررازم کمپلیکس کا دورہ کیا۔اس مو قع پر شہید اے ایس آئی محسن ظفر کی فیملی کو خصوصی طو ر پر مدعو کیا گیا تھا ، اے ایس آئی محسن ظفر کے نام سے منسوب سی ٹی ڈی کمپلیکس میں ایک بلاک کا افتتاح شہید کی چھو ٹی بیٹی اور فیملی کے ہمر اہ آئی جی اسلام آ باد نے کیا، اس موقع پر کاو¿نٹر ٹیررازم فورس کا نیا لوگو بھی متعارف کرایاگیا،آئی جی اسلام آ باد نے کاونٹر ٹیررازم فورس کا لوگو ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے حوالے کیا،وہاں پر سی ٹی ڈی کی طرف سے دہشتگردوں کے خلاف مو ثر طر یقہ سے با قاعدہ طو ر پر مشق کی گئی۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ وطن عزیز کو در پیش دہشت گر دی کے خطر ات سے موثر طر یقہ سے نبردآ زما ہو نے کے لیے ایک ایسی فورس کا قیام انتہا ئی اہمیت کا حا مل ہے جو انٹیلی جنس معلو ما ت کے حصول کے لیے خصوصی آ پر یشن اور انو سٹی گیشن سے ملک سے دہشت گر دی کا قلع قمع کر سکے ، اسلام آ باد نے کہا کہ کاونٹر ٹیررازم فورس کا وفاقی دارالحکومت میں امن و امان قائم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔کاو¿نٹر ٹیررازم فورس دہشتگردی کے خطرے سے موثر طریقے سے نبردآزما ہونے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔، آئی جی نے شہید محسن ظفر اور شہید سجاد کے قاتلوں کو گرفتار کرنے والی ٹیم کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے بھی نوازا۔