Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ذہنی تشددکا نشانہ بنایاجا رہا ہے:اہلیہ جسٹس قاضی عیسیٰ،ایف بی آرکوجواب کی کاپی میڈیاکوجاری

335
Spread the love

اسلام آباد :جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینہ عیسیٰ نے کمشنر ان لینڈ ریونیو زوالفقار احمد کی طرف سے بھیجے گئے نوٹس کے جواب میں ایف بی آر میں دی جانے والی تحریری جواب کی کاپی میڈیا کو جاری کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ انھیں والد کی وفات کے پیش نظر ایف بی آر کے پچیس جون کا نوٹس وصول نہیں ہو سکا۔ایف بی آر نے کھلے لفافے میرے گھر پر لٹکانا جو کہ مناسب عمل نہیں تھا مجھے اور بچوں کوذہنی تشددکا نشانہ بنایاجا رہا ہے،ٹی وی پر ایک ٹیکس ماہر نے آکر بتایا پانچ سال بعد ایف بی آر معلومات نہیں پوچھ سکتا،میں خود ٹیکس ایڈوائزر نہیں لے سکتی، مجھے بطور سینئرافسر بتائیں کیا ٹی وی میں کہی گئی بات درست ہے،میں نے اپنے وکیل کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی اکاو¿نٹ کھلوایا،مجھے وکیل نے کہا غیر ملکی اکاو¿نٹ کھولنے پر کوئی نہیں پوچھ سکتا،مجھے وہ قانون بتائیں جس کی وکیل نے مجھے غلط نصیحت کی،مجھ سے ٹیکس سال دو ہزار اٹھارہ کے نوٹس میں دو ہزار چار اور دو ہزار تیرہ کی جائیداد کا کیوں پوچھا جا رہا ہے،ایف بی آر کو جمع کرائے گئے جواب میں سرینہ عیسیٰ کی طرف سے ایف بی آر عملے کی طرف سے ان کی غیر موجودگی میں ان کے گھر کے گیٹ پر لٹکائے گئے نوٹس کی تصویر کا عکس جبکہ میڈیا کو جاری کئے بیان کے ساتھ اپنی کوہلوں کی ہڈے میں راڈ کی موجوددگی بابت ایکسرے بھی لگایا ہے۔