اسلام آباد (صدیق ساجد) وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے اراکین سمیت اعلیٰ بیورو کریسی پر واضح کردیا ہے کہ اب بریفنگ بریفنگ کھیلنے کا سلسلہ ختم کیا جائے اور کارکردگی دکھائی جائے جو کارکردگی دکھائے گا وہ ان کی ٹیم میں رہے گا ورنہ گھر جائیگا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی ترجیحات کو تبدیل کرتے ہوئے کارکردگی کے معاملے پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور واضح کردیا ہے کہ اب وزراء، مشیران ، معاونین اور بیورو کریسی کو روایتی حربے ختم کرتے ہوئے بریفنگ کی بجائے کارکردگی دکھانا ہوگی۔ اداروں کے سربراہان اور بیورو کریسی کی کارکردگی کو بھی جانچا جائیگا اور جس کی کارکردگی بہت نہ ہوئی اسے گھر جانا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کروانے میں ناکام رہنے والے وزرائ، مشیران ، معاونین اوربیورو کریٹس کو بھی حقائق بتانا ہونگے اور اگر ان کی کوتاہی ثابت ہوئی تو پھر وہ اپنی سیٹ پر نہیں رہیں گے جن وزراءاور بیورو کریٹس نے حکومتی امور میں تاخیری حربے دکھائے ان کو بھی تبدیل کیا جائیگا حکومتی ذرائع نے انکشاف کیا کہ سرکاری محکموں اور وزارت کی ہم بریفنگ کے اعدادوشمار وزیراعظم نے اپنی ڈیری میں درج کررکھے ہیں اور وزارتوں سے بریفنگ میں اپنے ریکارڈ کے مطابق عملی اقدامات بارے بھی پوچھنا شروع کردیا ہے اور اب تک تاخیری حربوں پر کئی افسران کی سرزنش بھی کرچکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان ہر محکمے کی بریفنگ کے دوران اپنے ریکارڈ سے موازنہ بھی کرتے ہیں صوبائی کابینہ اور افسر شاہی کوبھی کارکردگی کے ترازو پر تولہ جائے گا اور وزیراعظم نے اپنی ٹیم پر یہ بھی واضح کردیا ہے کہ وزارتیں ہو یا ڈویڑنز حکومتی امور میں تاخیر یا کوتاہی برداشت نہیں کی ۔