Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ملک میں ایڈز مریضوں کی تعداد 1لاکھ 83ہزارتک پہنچ گئی:قومی اسمبلی میں انکشاف

349
Spread the love

اسلام آباد :قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 1لاکھ 83ہزار سے زائد ہے تاہم سرکاری طور پر صرف 25ہزار رجسٹرڈ ہے حکومت ملک سے ایڈز کے خاتمے کےلئے جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے اجلاس کے دوران زرعی شعبے کو بجلی سبسڈی منتقل نہ کئے جانے پر اپوزیشن رہنماﺅںں نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی کو معاملہ وزیر اعظم تک پہنچانے کی درخواست کی اجلاس کے دوران تنخواہوں کی عدم وصولی اور پرآمن احتجاج پر فائرنگ کے واقعے پر صحافیوں نے قومی اسمبلی کی پریس گیلری سے واک آوٹ کیا۔ملک میں ایڈز کے بڑھتے کیسز کے خلاف توجہ دلاو نوٹس قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی خاتون رکن اسمبلی مریم اورنگ زیب نے پیش کیا جس کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری نوشین حامد نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے ایڈز کے خلاف کبھی پیسہ نہیں رکھا اورزیادہ تر بیرونی فنڈز پر بھی انحصار کیا گیا انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے لوگ اس بیماری کی نشاندہی نہیں کرتے ہیںاس وقت ملک میں ایڈز کے مریضوں کی کل تعداد 1 لاکھ 83 ہزار سے زائد ہے مگر رجسٹرڈ صرف 25ہزار ہیں اس موقع پر رکن اسمبلی مریم اورنگزیب نے کہاکہ ایڈز کے حوالے سے بیرونی ایڈز فنڈ جو آتے ہیں ان کے لئے حکومت کوئی پالیسی نہیں بنا سکی ہے جس طرح کرونا میں جب ٹیسٹ کم ہوں تو مریض کم نظر آتے ہیں اسی طرح اگر ایڈزکے مریضوں کے بھی ٹیسٹ کم ہوں گے تو مریض کم ہی ہوں گے انہوںنے کہاکہ اس وقت پاکستان میں ایڈز مریضوں فلپائن کے برابر ہوچکی ہے ۔