Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پی ایم ڈی سی کے رکن پروفیسر ارشد جاوید 12جولائی ریٹائر،پیرکوکونسل اجلاس میں شرکت کے خواہاں

393
Spread the love

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے رکن اورخیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید اپنی تین سالہ مدت پوری کرنے کے بعد 12جولائی کو ریٹائر ہو جائیںگے وہ 13جولائی کو پی ایم ڈی سی کے ہونے والے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے جس کے بعد پی ایم ڈی سی کے ایک اور رکن کی نشست خالی ہو جائیگی ۔ پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید کو تین سال کی مدت کے لئے وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی تعینات کیا گیا تھا اور ان کی یہ مدت اتوار 12جولائی کو مکمل ہو جائیگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایم ڈی سی کے معاملات کا عدالت عظمیٰ نے پہلے ہی نوٹس دیا ہوا ہے جبکہ ڈاکٹر ارشد جاوید ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایم ڈی سی کے اجلاس میں شرکت کرنا چاہتے ہیں جو کہ غیر قانونی ہوگا۔