Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

حکومت مخالف اتحاد،مولانا فضل الرحمن پھر سرگرم،زرداری،بلاول سے ملاقات،شجاعت سے بھی رابطہ

309
Spread the love

اسلام آباد :مولانا فضل الرحمن حکومت مخالف اتحاد کو مضبوط کرنے کے لئے ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئے ہیں،پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت حکومتی اتحادی جماعتوں اور اہم سیاسی رہنماﺅں سے ملاقاتیں اور ٹیلی فونک رابطے،مشاورت کا عمل مکمل ہونے کے بعد جلد ہی آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی۔ جمعیت علمائے اسلام کے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے بلاول ہاﺅس کراچی میں طویل ملاقات کی جس میںدونوں جماعتوں کے مابین سیاسی امور سمیت حکومت مخالف اتحاد کو مضبوط کرنے پر مشاورت ہوئی ہے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے حکومتی اتحادی چودھری شجاعت حسین سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے اورایم کیو ایم رہنماﺅں سے بھی ملاقاتیں کی ہیں ذرائع کے مطابق ن لیگ رہنماﺅں سے بھی جے یو آئی سربراہ کے رابطے ہیں اور حکومت مخالف اتحاد کو مضبوط کرنے اور آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر مشاورت جاری ہے ذرائع کے مطابق ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت نے مولانا کو گجرات گھر پر آنے کی دعوت دی ہے جیسے قبول کر لیا گیا اور جلد ہی چودھری شجاعت اور مولانا کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے، ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں اور حکومتی اہم اتحادیوں سے مشاورت مکمل ہونے کے بعد جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی۔