Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

(آزادی مارچ مذاکرات: شجاعت قوم کو پورا سچ بتائیں:ترجمان جے یوآئی (ف

397
Spread the love

اسلام آباد:جمعیت علماءاسلام(ف) کے ترجمان حافظ حسین احمد نے چودھری شجاعت حسین کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چودھری شجاعت آدھی بات کرکے ہمیں لب کشائی پر مجبور نہ کریں جے یو آئی سے مذاکرات کی جو امانت چوہدری برادران کے پاس ہے وہ اس سے قوم کو آگاہ کریں انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت نے سچ کا ایک حصہ بتایا ہے وہ آدھی بات کرنے کے بجائے پورا سچ بتائیں اورہماری امانت کی کیا پوزیشن ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری برداران ہماری امانت کے متعلق آدھی بات کرکے ہمیں مجبور نہ کریں آور آزادی مارچ کے مذاکرات کے حوالے سے جو امانت چودھری برادران کے پاس ہے وہ اس سے قوم کو آگاہ کریں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تو پرویز خٹک اور اسد قیصر کو مذاکرات کےلئے نامزد کیا تھا یقینا چودھری برادران کو بھیجنے والے عمران خان نہیں بلکہ ”وہ“ تھے۔