Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

متوقع مون سون بارشیں:اسلام آبادمیں نالوں کی صفائی شروع،مئیرانصرعزیزنے جائزہ لیا

350
Spread the love

اسلام آباد :میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی ہدایت پر مون سون کی بارشوں کے پیشِ نظر اسلام آباد کے نالوں کی صفائی کا عمل جاری ہے نالوں کی صفائی کا جائزہ لینے کیلئے میئر اسلام آباد نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ایم سی آئی کے عملے کو ہدایت کی کہ اسلام آباد کے نالوں کی صفائی جلد مکمل کی جائے کیونکہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تو مسائل پیدا ہوں گے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا کہ ہم اسلام آباد کو خوبصورت بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن ہمارے کام میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے لیکن ہم نے کم وسائل کے باوجود بہت کام کیا ہے انہوں نے کہا کہ اب اسلام آباد میں مون سون بارشوں کے پیشِ نظر برساتی نالوں کی صفائی کا عمل جاری ہے اور بہت جلد نالوں کی صفائی کا عمل مکمل ہو جائے گا ۔