Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

بلیو ورلڈ سٹی انتظامیہ کیخلاف مقدمے کیلئے عدالت سے رجوع کرنیوالے دولینڈ افسر تبدیل

274
Spread the love

راولپنڈی :بلیو ورلڈ سٹی انتظامیہ کیخلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے عدالت سے رجوع کرنیوالے ڈائریکٹر لینڈ جمشید آفتاب اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ سمیع اللہ نیازی کو راولپنڈی سے لاہور تبدیل کردیا گیا ، دونوں افسران نے بلیو ورلڈ سٹی کے چیف ایگزیکٹو سعد نذیر، چیئرمین سرفراز گوندل اور ندیم اعجاز وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کروانے کےلئے تھانہ چونترہ میں درخواست دی تھی لیکن سعد نذیر ، سرفراز گوندل اور ندیم اعجاز نے مبینہ طور پر تھانہ چونترہ پولیس کو بھاری رقم دے کر مقدمہ درج کرنے سے روک دیا جس پر راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انسپکٹر طارق کی مدعیت میں ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی ملک سعادت حسین کی عدالت میں 22 اے کے تحت مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دائر کردی گئی۔درخواست کی سماعت ہفتہ 11جولائی کو ہو گی لیکن سوسائٹی کے عہدیداران نے اپنے اثر ورسوخ والے دونوں افسران کا تبادلہ کروا دیا ۔واضح رہے کہ یہ دونوں افسران بلیو ورلڈ سٹی کے ممبران کے مطابق زمین پوری کیے بغیر این او سی دینے سے بھی انکاری تھے چنانچہ سعد نذیر اینڈ کمپنی نے ان دونوں افسران کو راستے ہٹا دیا ہے۔