وفاقی بیوروکریسی میں وسیع پیمانے پر تقرر وتبادلے
اسلام آباد:وفاقی بیورو کریسی تقرر و تبادلے،متعدد اعلیٰ افسران تبدیل کردیئے گئے،او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن محمد جہانزیب جوائنٹ سیکرٹری فنانس ڈویڑن تعینات،ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ مزہبی امور انعام الحق کی خدمات بلوچستان حکومت کو واپسقراءالعین فاطمہ ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبشلمنٹ ڈویژن تعینات، نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،وزیراعظم دفتر میں تعینات عمران علی گریڈ 18 کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد،تقرری کے منتظر سید محمد افضل زیدی گریڈ 19 کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد،سیکشن افسر پٹرولیم ڈویڑن سحرش خان سیکشن افسر کابینہ ڈویژن تعینات،تقرری کے منتظر گریڈ 18 کے عدنان خان سیکشن افسر قومی ورثہ ڈویڑن تعینات،تقرری کے منتظر محمد نوید اصغر سیکشن افسر نیشنل ہیلتھ سروسز ڈویژن تعینات،گریڈ 18 کی نوشین محی الدین سیکشن افسر بین الصوبائی رابطہ ڈویژن تعینات،تقرری کے منتظر گریڈ 20 کے علی طاہر کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد،ڈپٹی سیکرٹری کامرس ڈویڑن ذوالفقار علی بھٹی کی خدمات نیکٹا کے سپرد،گریڈ 17 کی مس ملیحہ سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن تعینات،تقرری کے منتظر ذوالفقار حسین اعوان گریڈ 20 او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بنا دیئے گئے، تمام تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے