اسلام آباد میں مندرکی تعمیر:پی ٹی آئی ،ن لیگ،پی پی پی قومی اسمبلی میں یک زبان
قومی اسمبلی میں خواجہ آصف اور نویدقمر نے مندر کے تعمیر کی نہ صرف حمایت کر دی بلکہ مذہبی جماعتوں کے خلاف خوب بھڑاس بھی نکالی ہے، اسمبلی کے اندر کیسا عجب منظر تھا کہ اسلام آباد میں ہندوو¿ں کی آبادی تقریبا نہ ہونے کے باوجود مندر کی بلاجواز تعمیر کے حق میں مسلم لیگ ن ، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی یک زبان ہو گئے، سب اختلاف ایک سائیڈ پر رکھ کر متحد ہو گئے،
یہ تینوں جماعتیں کشمیر پر متحد نہ ہوئیں، مساجد گرانے کے خلاف یک زبان نہ ہوئیں، ڈوبتی معیشت اور معاشرت کو سہارا دینے کے لئے اکٹھی نہ ہوئیں، پی آئی اے اور سٹیل مل کو بحال کرنے پر اشتراک نہ کیا، چینی ، آٹا شوگر مافیاز کے خلاف اتحاد نہیں کیا، حتی کہ اسلامی شعار اور پاکستان کے استحکام پر بھی مشترکہ ایجنڈہ نہ دیا، لیکن اگر کسی بات پر سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد اور مشترک نظر آئے تو پہلے آرمی چیف کی توسیع کے وقت اور اب مندر کی تعمیر کی خاطر آئے۔تینوں بڑی جماعتیں آرمی چیف کی توسیع اور مندرپر شیر و شکر ہو گئیں۔