Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ہمیں تاریخ سے سبق اور اپنی اصلاح کرنی چاہئے: چودھری شجاعت

372
Spread the love

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہم سب کو تاریخ سے سبق حاصل کرنا چاہئے اور واقعات سے اپنی اصلاح کرنی چاہئے،مولانا فضل الرحمن نے دھرنے کے دنوں میںبڑی دور اندیشی کا ثبوت دیا،اپنے ملک کے بحران کو سب چیزیں بھول کر حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ایک بیان میں چودھری شجاعت کہا کہ مولانا فضل الرحمن جب دھرنے کیلئے اسلام آباد آئے تو اس وقت بھی کچھ لوگ دھرنے پر دھاوا بولنے کے حامی تھے لیکن عمران خان سے جا کر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں تھا،چودھری پرویزالٰہی عمران خان سے ملاقات میں مشورہ دیا کہ اگر مار کٹائی شروع ہوگئی اور کوئی آدمی مر گیا توالزام لینے پر کوئی تیار نہیں ہو گا البتہ آپ کو ہر چیز کا جواب دینا پڑے گا جس پر فیصلہ موخر کر دیا گیا۔چودھری شجاعت نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے معاملے پر ہماری پارٹی پر جو الزام لگایا گیا اس کے حوالے سے میں یہ کہنا چاہوں گا کہ حالات کے مطابق میری اور چودھری پرویزالٰہی کی باہمی سوچ پر عمل کرتے ہوئے معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہوا، اس موقع پر میں یہ ضرورکہوں گا کہ مولانا فضل الرحمن نے ان حالات میں بڑی دور اندیشی کا ثبوت دیا۔