Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

حکومت سے محاذ آرائی نہیں چاہتے،مذاکرات سے مسائل حل کرنے کیلئے تیار ہیں:شوگرملزایسوسی ایشن پروگریسوگروپ

312
Spread the love

لاہور :پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پروگریسو گروپ نے کہا ہے وزیر اعظم ہمیں وقت دیں تاکہ انڈسٹری کے مسائل کو حل کیا جا سکے، حکومت ہمارے ساتھ مذاکرات کر کے مسائل کا حل نکالے، حکومت سے محاذ آرائی نہیں چاہتے ، ہمارا کوئی سیاسی مقصد نہیں، حکومت سے ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہیں، حکومت فی کلو چینی کی لاگت کا تعین کرکے قیمت مقرر کرے، پیداواری لاگت کسی غیر جانبدار چارٹر ڈاکاو¿نٹنٹ سے کرا لی جائے،ہم ہر طرح کے آڈٹ کیلئے تیار ہیں،فی کلو گرام چینی پر پیداواری لاگت 75روپے آتی ہے، ملک میں چینی کا بحران نہیں۔ مقامی ہوٹل میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ارکان کا اجلاس ہوا جس میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کے 42 میں سے 29 ارکان نے شرکت کی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پروگریسو گروپ کے چیئرمین جاوید کیانی نے کہاہم چاہتے ہمارے ساتھ عزت سے بات کی جائے، حکومت 12 روپے فی کلو اس وقت بھی ٹیکس لے رہی ہے، 70 روپے کلو چینی فروخت کرنے سے اب تک ہمارا 20 کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ہے،شوگرملز نے سبسڈی کی رقم ضائع نہیں کی، پنجاب نے سبسڈی دی تو چینی کی پیداوار کو کم نہیں ہونے دیا،
ئی، اس سال پنجاب میں چینی کی پروڈکشن گزشتہ برس کے برابر ہے، ہمارا جو منفی تاثر بنا ہوا اس کو ختم کیا جائے،وزیر اعظم سے درخواست ہے وہ ہم سے ملیں اور مسائل کا حل مل کر تلاش کریں، حکومت پکڑ دھکڑختم کرے۔