کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آگیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 521 نئے کورونا کیسز سامنے آگئے، جبکہ مزید 74 افراد اس موذی وباءکے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 872 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباءسے جاں بحق افراد کی ک±ل تعداد 5 ہزار 197 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 86 ہزار 975 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 118 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 لاکھ 56 ہزار 700 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔عیدالاضحیٰ پر کورونا کے پھیلاﺅکو کیسے روکا جائے؟