Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پاکستانی معیشت کی آئندہ سال بحالی کا امکان : آئی ایم ایف

295
Spread the love

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے مالی سال 2021 کے دوران پاکستان کی معیشت میں بحالی کا امکان ظاہر کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے ملکوں کے پالیسی اقدامات کے عنوان سے رپورٹ میں کورونا وائرس پر قابو پانے کےلئے حکومتی اقدامات کو اجاگر کیاگیاہے۔ وفاقی حکومت نے اپریل کے وسط سے صوبوں کےساتھ روابط کے ذریعے لاک ڈاﺅن میں بتدریج نرمی کرتے ہوئے ایسی صنعتوں کو اپنی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دی جہاں کورونا کے پھیلاو کا خدشہ کم تھا، اسی طرح چھوٹی دکانوں کو بھی نئے ایس او پیز پر عملدرآمد کےساتھ دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے 24 مارچ کو 12 سو ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا جس پر اب عمل درآمد کیا جارہا ہے اور مالی سال 21-2020 میں جاری رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ اندرون ملک پروازوں ، ٹرین کی خدمات اور بین الاقوامی پروازوں کی بحالی سےاندرون ملک اور بیرون ملک نقل و حرکت پر عائد پابندیاں بھی ہٹا دی گئی ہیں۔آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کوروناوائرس کی وبا کے معاشی اثرات میں کمی لانے کےلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اہم اقدامات کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔