Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

نیپال:بھارتی نیوز چینلز پر پابندی عائد

324
Spread the love

کھٹمنڈو: نیپال میں کیبل اور سیٹلائٹ ٹیلی وڑن کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں ںے نیپالی وزیر اعظم کےخلاف ’قابل اعتراض“ مواد اور جھوٹا پراپیگنڈے نشر کرنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھارتی نجی نیوز چیلنزپر پابندی عائد کردی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روززی نیوز پر نیپالی وزیر اعظم کے پی شرما اولی کے نیپال میں تعینات چین کی سفیر ہو یان ڑی کے ساتھ جنسی تعلقات کی خبر چلائی تھی۔ چینل نے یہ دعوی بھی کیا کہ چینی سفیر وزیر اعظم کی جماعت کمیونسٹ پارٹی کے متعدد رہنماﺅں سے بھی رابطے میں ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی میڈٰیا کی جانب سے نیپالی وزیر اعظم کے خلاف قابل اعتراض انداز میں خبریں چلانے پر نیپالی کمپنیوں نے بھارتی چینلز کی بندش کا فیصلہ کیا۔ ڈش میڈیا نیٹ ورک نامی ایک اور کمپنی نے بھی بھارتی چینلز کو بند کردیا ہے۔