Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پی سی بی کا جواب مسترد: معاملہ خراب کرنے والوں کا پتا لگانا چاہئے،سلیم ملک

290
Spread the love

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جواب مسترد ہونے پر سابق کپتان سلیم ملک کا کہنا ہے کہ بورڈ میں کالی بھیڑیں بیٹھی ہیں جو معاملے کو خراب کر رہی ہیں، چیئرمین پی سی بی انکوائری کرکے معاملہ خراب کرنے والے لوگوں کو سامنے لائیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جواب مسترد ہونے پر سابق کپتان سلیم ملک سامنے آگئے اور کہا کہ بورڈنے انہیں ای میل میں کہا کہ جواب میں غلطیاں ہیں درست کریں، میں تو ٹرانسکرپٹ کے دوسرے جواب کی تیاری کررہا تھا کہ یہ 2014ءکا معاملہ سامنے لے آئے۔سابق کپتان سلیم ملک نے بتایا کہ وہ 2014ءنہیں بلکہ 2013ءکے آخر میں بورڈ کے پاس گئے تھے،ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف کرکٹ بورڈ مجھ سے جواب مانگ رہا ہے اور دوسری جانب نئی کہانی سامنے لے آئے ہیں۔سلیم ملک نے کہا کہ پی سی بی کو ہر حال میں معاملہ خراب کرنے والوں کا پتا لگانا چاہئے، آئی سی سی کو بھجوانے کے لئے لکھوایا جانے والا لیٹر میرے خلاف استعمال کرنا مضحکہ خیز ہے۔انہوں نے کہا کہ بورڈ نے جواب کسی چیز کا مانگا اور پریس ریلیز کوئی اور جاری کی گئی، بورڈ کو معاملہ حل کرنے کے ساتھ معاملات خراب کرنے والے لوگوں کو سامنے لانا چاہیے۔سابق کپتان کاکہنا تھا کہ سبحان احمد اور تفضل رضوی نے کہا کہ ایک طریقہ ہے اس معاملے کو حل کرنے کےلئے لیٹر لکھا جائے، دونوں کاکہنا تھا کہ لیٹر آئی سی سی کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے لکھنا ہے۔