پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق اجمل وزیر کو مشیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ محکمہ اطلاعات کی وزرات کامران بنگش کے حوالے کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اجمل وزیر نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے کہا تھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید خدمات جاری نہیں رکھ سکتے۔واضح رہے کہ اجمل وزیر کو رواں برس ہی شوکت یوسف زئی کی جگہ اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا تھا۔ گزشتہ رات بھی بلڈ پریشر کی وجہ سے اسپتال میں کئی گھنٹے زیر علاج رہے تھے۔