نسلی تعصب کے ذکرپرسابق کرکٹرمائیکل ہولڈنگ روپڑے
لاہور: نسلی تعصب کی بات کرتے ہوئے مائیکل ہولڈنگ کی آنکھوں سے آنسو ابل پڑے۔ساﺅتھمپٹن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیزمیں ٹیسٹ میچ کے دوران ان سے نسلی تعصب پر تاثرات بیان کرنے کا کہا گیا تو اپنے والدین کا ذکر کرتے ہوئے وہ آبدیدہ ہوگئے۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی سیاہ فام شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا اوراب یہ دور واپس آرہا ہے، نسلی تعصب کی وجہ سے میں نے ذاتی طور پر بھی بہت دکھ برداشت کیے، والد کی رنگت سیاہ ہونے سے والدہ کی فیملی نے ان سے ملنا جلنا چھوڑ دیا تھا، معروف کمنٹیٹر نے کہاکہ ”بلیک لائیوز میٹر“ایک لمبا سفر لیکن امید ہے کہ یہ درست سمت میں جاری رہے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے بعد دنیا بھر میں نسل پرستی کیخلاف آوازیں بلند ہورہی ہیں۔