کراچی: ڈیفنس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اورسپیکرسندھ اسمبلی کے بنگلے پرتعینات ذاتی محافظ نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔کراچی کے علاقے ڈیفنس میںپیپلزپارٹی کے رہنما اوراسپیکرسندھ اسمبلی کے بنگلے پر تعینات ذاتی محافظ نے خود کو گولی مارکرخود کشی کرلی۔ رات گئے کلفٹن تھانے کے علاقے فیز5 خیابان تنظیم میں واقع بنگلہ نمبر A-23 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 23 سالہ رب نوازولد علی گوہرکے نام سے کی گئی۔اس حوالے سے پولیس نے بتایاکہ جاں بحق ہونے والا رب نواز پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اوراسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے بنگلے پرذاتی محافظ تھا۔ متوفی کو اپنی ہی ایس ایم جی کی گولی سینے میں لگی۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔