Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کورونا وائرس :وینٹی لیٹر پر مریضوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے:اسدعمر

311
Spread the love

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں وینٹی لیٹر اور آکسیجن پر انحصار کرنے والے کورونا مریضوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ 20 جون کو پاکستان بھر میں کرونا کے 2969 مریض آکسیجن پر اور 546 وینٹی لیٹر پر تھے۔ اب آکسیجن پر 1762 اور وینٹی لیٹر پر 394 ہیں، اس طرح تشویشناک حالت سے دوچار مریضوں کی تعداد میں 28 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اسمارٹ لوک ڈاو¿ن، ایس او پیز پر عمل کے لیے انتظامی کارروائیوں اور سب سے اہم عوام کے بہتر طرز عمل کی کامیابی نمایاں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ کرونا کی وبا کا پھیلاو¿ روکنا ہم سب کے اجتماعی اختیار میں ہے. حفاظتی تدابیر پر عمل کریں گے تو صحت کی حفاظت بھی ہو گی اور روزگار بھی چلتا رہے گا. ورنہ جو امریکا، برازیل اور بھارت جیسے ممالک میں ہو رہا ہے خدانخواستہ ہمارے یہاں بھی ہو سکتا ہے۔