Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ایران :عسکری تنصیبات میں ایک ماہ میں تیسرا دھماکہ

358
Spread the love

تہران: ایران کی عسکری تنصیبات میں ایک ماہ کے دوران تیسری بار خوفناک دھماکا ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران کے دارالحکومت  کے مغر بی حصے میں ایک بڑا دھماکا ہوا ۔ جس سے جوہری پلانٹ اور آئل ریفائنری کو نقصان پہنچا جب کہ اسی علاقے میں ایران کی پاسداران انقلاب کی اہم عسکری تنصیبات بھی موجود ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے میں پاسداران انقلاب کی میزائل تنصیب یا گودام کو نشانہ بنایا گیا جس سے معمولی نقصان ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تینوں دھماکوں کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے اور نہ کسی غیر ملکی قوت یا کسی شدت پسند جماعت نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جس کے باعث ناقدین تینوں دھماکوں کو اندرونی بغاوت یا کوتاہی سے تعبیر کر رہے ہیں۔