Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

افغان ایئر فورس کا طیارہ گرکرتباہ، امریکی پائلٹ محفوظ رہا

264
Spread the love

کابل: افغان ایئر فورس کا ایک طیارہ تربیتی پرواز کے دوران طالبان کے زیر تسلط علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تاہم امریکی پائلٹ بروقت چھلانگ لگا کر طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان فضائیہ کا طیارہ اے-29 سپر ٹوکانوٹو صوبے بغلان کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے فوری بعد طیارے میں آگ بھڑک ا±ٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے طیارہ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ طیارہ ایک امریکی پائلٹ ا±ڑا رہا تھا جس نے طیارہ زمین پر گرنے سے قبل چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔امریکی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پائلٹ پیراشوٹ کی مدد سے بروقت طیارے سے چھلانگ لگا نے میں کامیاب رہا۔ حادثے کے بعد امریکی لڑاکا طیارے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور پائلٹ کو بحفاظت اسپتال منتقل کیا۔افغان حکام کا طیارہ حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق طیارے کو حادثہ مکینیکل خرابی کے باعث پیش آیا تاہم حادثے کی تفت?ش کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ پائلٹ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔