اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا موازنہ دیگر سیاسی جماعتوں کے کرپٹ لیڈروں سے نہیں کیا جاسکتا ہے ، ملک میں جب بھی احتساب کی بات ہوتی ہے تو اپوزیشن شور شروع کردیتی ہے مشورہ دیتا ہوں کہ اپوزیشن اپنا وقت ضائع نہ کرے حکومت کسی صورت بھی احتساب کے نعرے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ہفتہ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اس وقت اپوزیشن محض ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہے اور وہ یہ ہے کہ کسی صورت احتساب سے بچا جاسکے انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کو ملکی معاملات سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور ان جماعتوں کو آپسمیں کسی بھی مسئلے پر اتفاق نہیں ہے انہوںنے کہاکہ ملک میں جب بھی کرپشن کے حوالے سے کوئی بات کی جاتی ہے تو اپوزیشن شور مچانا شروع کردیتی ہے اور ان کو خطرہ محسوس ہونا شروع ہوجاتا ہے انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کا اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں کے ساتھ کوئی موازنہ نہیں ہے عمران خان عالمی سطح پر پہچانے جانے والی شخصیت ہیں نہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے منشور میں کرپشن کا خاتمہ لکھا ہے اور اس پر ہر صورت عمل کیا جائے گا انہوںنے چیف جسٹس کی جانب سے ملک میں نئے احتساب کورٹس کی تشکیل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت کرپشن کے معاملے میں کسی کے ساتھ بھی نرمی نہیں برتے گی۔