Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

آبادی میں بے تحاشہ اضافہ غذائی قلت کا سبب بن سکتاہے:صدرعارف علوی

312
Spread the love

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے عالمی یوم آبادی پراپنے ٹویٹس میں کہا ہے کہ آبادی میں بے تحاشہ اضافہ سے ہماری معیشت کی ترقی اور دستیاب وسائل پر دباﺅبڑھے گا۔ہمیں غربت ، زچگی کی خراب صورتحال ، غذائی قلت کے نہ ختم ہونے والے سلسہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔صدرمملکت نے کہاکہبچے کودوسال سے زائد عرصہ ماں کا دودھ پلاناقدرتی عمل بھی ہے اور قرآن پاک کے مطابق بھی ہے۔علماءکرام اور میڈیا نے کورونا وباءکے دوران آگاہی میں موثر کردار اداکیا۔علماءکرام اور میڈیا کوآبادی میں تیزی سے اضافہ کی روک تھام سے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں بھی اپنا کردار اداکرنا چاہئے۔