Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ترک صدر نے عظیم یادگارمسجد بحال کرکے جراتمندانہ فیصلہ کیا:پرویزالٰہی

301
Spread the love

لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو آیا صوفیہ میوزیم کو دوبارہ مسجد کا درجہ بحال کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 ویں صدی کی عظیم یادگار مسجد کو دوبارہ بحال کرنا رجب طیب اردوان کا جراتمندانہ فیصلہ ہے، اس فیصلے سے نہ صرف ترک عوام بلکہ تمام امت مسلمہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رجب طیب اردوان کے اس فیصلے سے خلافت عثمانیہ کے دور کی یاد تازہ ہو گئی ہے۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ آیا صوفیہ مسجد دنیا بھر کے مسلمانوں کا ثقافتی ورثہ ہے، 1453ءمیں حضرت سلطان محمد فاتح رحمتہ اللہ علیہ کے دور میں قائم کردہ اس مسجد کو 1935ءمیں میوزیم بنا دیا گیا تھا۔