راولپنڈی : شہریوں پر پتھر ،اینٹیں پھینکنے والافاتر العقل ملزم گرفتار
راولپنڈی:پیر ودہائی پولیس نے شہریوں پر پتھر اور اینٹوں سے حملہ کرنے والے فاتر العقل شخص کو تحویل میں لے لیا۔فاتر العقل شخص کی سائیکل سوار کو اینٹ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تھی۔ مذکورہ شخص کی شناخت اور خاندان کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں،ایس پی راول کی جانب سے؛ خطرناک فاتر العقل شخص کو ٹریس کر کے تحویل میں لینے پر ایس ایچ او پیر ودہائی اور ٹیم کو شاباش دی ہے۔