Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ایف آئی اے غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کیخلاف سرگرم : سی ڈی اے افسران کا ریکارڈ طلب

295
Spread the love

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے دارالحکومت اسلام آباد میں غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کی بھرمار کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے سی ڈی اے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ان افسران کا ریکارڈ فراہم کیا جائے جو ان سوسائٹیز کے قیام کے دوران خاموش رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے سی ڈی اے کو لکھے گئے ایک حالیہ خط میں کہا ہے کہ ادارہ ان سی ڈی اے افسران کیخلاف بھی تحقیقات کررہا ہے جو کہ اسلام آباد میں کھمبیوں کی طرح غیر قانونی نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے قیام کے خلاف اقدامات اٹھانے میں ناکام رہے ہیں۔خط میں غیر قانونی ڈھانچہ جات اور ہاﺅسنگ سکیموں کیخلاف سی ڈی اے قوانین کے مطابق درکار اقدامات کے حوالے سے تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں جبکہ سی ڈی اے سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام ہاﺅسنگ سکیموں کا ریکارڈ فراہم کرے جو کہ سی ڈی اے زوننگ قواعد و ضوابط کے مطابق غیر قانونی قرار دی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ دس سال کے دوران سی ڈی اے کی جانب سے ریگولرائز کی جانیوالی تمام غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔