Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کورونا وائرس :مختلف امراض میں مبتلا افراد کیلئے زیادہ خطرناک ہے:طبی ماہرین

331
Spread the love

اسلام آباد:معروف ماہرِ امراض پروفیسر ڈاکٹر وسیم جعفری نے کہا ہے کہ کویڈ19 ان افراد کے لیے زیادہ خطرناک ہے جو پہلے سے امراضِ قلب، پھیپڑوں کے امراض، زیابطیس، مٹاپہ، امراضِ جگر سمیت دیگر مہلک امراض میں مبتلا ہیں، یہ موجودہ وباءتیزی سے ا±بھرتا ہوا مرض ہے۔ یہ بات انہوں نے گذشتہ روز ’کویڈ19 کی وبا ءاور اسے متعلق صحت کے مسائل‘ کے موضوع پرکامسٹیک کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ جس میں او آئی سی رکن ممالک کے 78 صحت کے ماہرین نے آن لائن شرکت کی۔ کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے بھی خطاب کیا۔پروفیسر وسیم جعفری نے کہا زیابطیس کی صورت میں کویڈ19 زیادہ مہلک ہوجاتا ہے، جوانوں کے مقابلے میں ضعیف لوگوں میں اس مرض کی شدت زیادہ ہے اور یہی صورت شرح موت سے متعلق ہے۔