Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

تشدد کیس :بلیو ورلڈ سٹی انتظامیہ نے متاثرین کی میڈیکل رپورٹس تبدیل کروادیں

361
Spread the love

راولپنڈی :ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال انتظامیہ نے نجی ہاو¿سنگ سوسائٹی ”بلیو ورلڈ سٹی“ انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے تصادم اور پتھراو¿ سے زخمی ہونے والے سوسائٹی متاثرین کی میڈیکل رپورٹس میں ردو بدل کر دیا جس پر زخمی متاثرین نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا متاثرہ افرادکے ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس کی غرض سے آنے والے متاثرین پر سوسائٹی انتظامیہ کے حامی افراد کے حملے سے انہیں شدید زخم آئے جنہیں ماتھے پر15ٹانکے لگے طبی امداد سے قبل زخمیوں کے زخم کی ویڈیوز بھی موجود ہیں جس میں ایک زخمی کے ماتھے پر لگے گہرے زخم کی وجہ سے اس کے سر کی ہڈی نظر آرہی تھی لیکن ہسپتال کے ایم ایس نے سوسائٹی کے افراد سے ساز باز کر کے میڈیکل رپورٹ میں معمولی زخم ظاہر کیاہے۔ادھرسوسائٹی کے متاثرین کی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے موقع پرمبینہ طور پر بلیو ورلڈ سٹی انتظامیہ کے افراد کی سر پرستی کرنے، خود کو پاک فوج کا کرنل ظاہر کر کے صحافیوں کو ہراساں وپولیس پر دباو¿ ڈالنے کی کوشش اور تھانے میں خود کو کرنل ظاہر کر کے ہنگامہ آرائی میں استعمال ہونے والی بیش قیمت ٹویوٹا (Fortuner)اپلائیڈ فار گاڑی تھانے سے چھڑانے والے سوسائٹی کے ڈائریکٹر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے ایک اور درخواست تھانہ سٹی میں دے دی گئی ۔