Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

گلگت بلتستان میں آئندہ عام انتخابات ملتوی،نوٹیفکیشن جاری

392
Spread the love

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے دو جولائی کو جاری انتخابی شیڈول معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیل کے مطابق گلگت بلتستان میں شیڈول آئندہ عام انتخابات ملتوی کردیئے گئے اور الیکشن کمیشن نے دو جولائی کو جاری انتخابی شیڈول معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری بھی کردیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 2 جولائی کو انتخابی شیڈول جاری کیا تھا، 2 جولائی کے نوٹیفکیشن کے مطابق 18 اگست کو پولنگ ڈے مقرر کیا گیا تھا، تاہم اب انتخابی شیڈول چیف کورٹ گلگت بلتستان کے فیصلے پر معطل کردیا گیا ہے، اور کورٹ فیصلے پر ہی نیا انتخابی شیڈول جاری ہوگا۔واضح رہے کہ انتخابی شیڈول کے خلاف (ن) لیگ کے رکن نے عدالت میں پٹیشن دائرکی تھی۔