Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

حکومت کے خاتمے پر سب متفق،شجاعت نے مارچ تک تبدیلی آنے کا کہا تھا:فضل الرحمن

354
Spread the love

کراچی: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نااہل شخص کو قوم پر مسلط کیا گیا جس سے ملک کی معیشت بیٹھ گئی۔مرحوم مفتی نعیم کے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اس بات پر متفق ہے کہ حکومت جانی چاہیے، اس حکومت کو لانے والے بھی جرم کے ذمہ دار ہیں، ملک کی معیشت بیٹھ گئی ہے نا اہل کو قوم پر مسلط کیا گیا، میں تو یہ کہتا ہوں کہ ان کو لایا کیوں گیا؟ چوہدریشجاعت نے ہم سے مذاکرات میں کہا تھا کہ مارچ تک تبدیلی آئے گی، چوہدری شجاعت بتادیں وہ بات کہاں چھپ گئی اور یہ بھی بتادیں کہ ان کے وعدے کا کیا ہوا؟۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ چند لوگ آصف علی زرداری کی وفات قرار دے چکے تھے لیکن وہ صحت مند تھے، سابق صدر کی خواہش اور ان کی دعوت پر ان سے ملا قات کی، اٹھارویں آئینی ترمیم پر آصف زرداری کا موقف واضح ہے، ان کا کہنا ہے ان کی پارٹی نے آئین پاکستان کو اس کے اصل روح کے مطابق نافذ کیا، قومی مالیاتی وسائل کی تقسیم کےمعاملات پر واضح موقف ہے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ آج بھی ہورہی ہے، کے الیکٹرک کے خلاف جگہ جگہ احتجاج ہو رہے، عوام کو دو چیزیوں کی فکر ہے بجلی کی دستیابی اور اوور بلنگ نہ ہو، عوام پر اخراجات کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔