Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

امیتابھ بچن اورابھیشیک کورونا کا شکارہوگئے

385
Spread the love

بالی ووڈ ورسٹائل اداکار امیتابھ بچن اوربیٹے ابھیشیک بچن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیجنڈری اداکار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔امیتابھ بچن نے خود بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے کورونا مثبت آنے سے متعلق آگاہ کیا۔اپنے پیغام میں امیتابھ بچن نے بتایا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے متعلق حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔امیتابھ نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کے اہل خانہ اور اسٹاف کے بھی ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کے نتائج کا انتظار ہے۔انھوں نے درخواست کی کہ وہ لوگ جو گزشتہ دس دنوں سے میرے قریب تھے وہ بھی اپنے کورونا ٹیسٹ کروالیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار کو کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کے بعد ممبئی کے ناناوتی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔دریں اثناءابھیشیک بچن کا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے۔