Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

سندھ حکومت کیخلاف نیب جائیں گے،پی ٹی آئی کاعلان

سندھ میں ہرکام کے لیے 52 فیصد رشوت لی جاتی ہے،شمیم نقوی

365
Spread the love

کراچی:تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سندھ نے سندھ حکومت کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) میں شکایات لے جانے کا اعلان کر دیا۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کراچی میں حلیم عادل شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بجٹ کو بغیر پڑھے تنقید کی ہے،انہوںنے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بلایا جائے تو وہ جاتے نہیں، امتیاز شیخ کے خلاف بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں جوکام ہوتا ہے اس کے لیے 52 فیصد رشوت لی جاتی ہے، نیب میں ہم بھی شکایت درج کرائیں گے۔فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا ہے کہ یہ لوگ کراچی کو کچھ نہیں دیں گے، صرف یہاں سے پیسہ لوٹیں گے، دعا کرتا ہوں کہ زرداری اور شریف کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ فاروق ایچ نائیک ماہر ہیں کبھی خود بیمار ہوتے ہیں کبھی جج۔