میرے خلاف سازش ہوئی ،گھٹیا طریقہ اپنایاگیا:اجمل وزیر
پشاور:خیبرپختونخوا کے سابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ میرے خلاف ساز ش ہوئی ہے۔اشتہاری ایجنسی سے کمیشن لینے کی مبینہ آڈیو ٹیپ لیک ہونے پر ہٹائے گئے اجمل وزیر نے کہا کہ سازشیوں نے میرا راستہ روکنے کے لیے گھٹیا طریقہ اپنایا۔انہوں نے کہا کہ مختلف اجلاسوں اور بریفنگز کو کاٹ کر من گھڑت آڈیو تیار کرائی گئی۔سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ جس معاملے پر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔اس سے قبل وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور مشیر اطلاعات خبیرپختونخوا کامران بنگش اجمل وزیر کو ہٹانے کی تصدیق کی تھی۔