اسلامی یونیورسٹی :چہیتوں پر نوازشات ،میرٹ پامال کیاجانے لگا
ہائی کمان کا چہیتا ڈاکٹر شجاع نائب صدر اکیڈمک کی پوزیشن کا امیدوار بن بیٹھا
اسلام آباد :بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں کنٹریکٹ بنیادوں پر خلاف ضابطہ و میرٹ پروفیسر شپ اینٹھنے والا جامعہ ہائی کمان کا چہیتا نائب صدر اکیڈمک کی پوزیشن کا امیدوار بن بیٹھا۔ پروفیسر موصوف 2011 میں ناقص کارکردگی پر اسلامی یونیورسٹی جبکہ قبل ازیں کامسیٹ سے بھی غیر تسلی بخش کارکردگی پر گھر کی راہ دیکھ چکے۔ ڈاکٹر شجاع کو اسلامی یونیورسٹی میں بغیر کسی اخبار اشتہار یا اوپن میرٹ پورا کیے صرف جامعہ کی ہائی کمان کو خوش کرنے کے لیے ڈھائی لاکھ سے زائد مشاہیر پر کنٹریکٹ بنیاد وں پر بطور بطور پروفیسر بھرتی کیا گیا ، پروفیسر موصوف اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے سنٹر آف ایڈوانس الیکٹرونک و فوٹو وولٹیک انجینئرنگ کے نام پر چھ ہزار یو ایس ڈالر جبکہ جامعہ کے بجٹ سے بھی کروڑوں ڈکارنے کے باوجود تاحال سنٹر کے لیے نہ تو علیحدہ بلڈنگ تیار کروا سکے نہ ہی سنٹر نے آج تک اشاعت ،ریسرچ ومارکیٹنگ کے لیے کوئی پراڈکٹ تیار کی۔جامعہ سے گزشتہ دو سال میں خلاف ضابطہ تنخواہ و مراعات کی آڑ میں کروڑوں بٹورنے والے ڈاکٹر شجاع نے ان کی قابلیت ، کارکردگی اور خلاف قانون تقرری بابت سوال اٹھانے پر موقف اپنایا کہ وہ میڈیا کو جواب دینے کے پابند نہیں۔