Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

این سی او سی کا اسد عمرکی سربراہی میں خصوصی اجلاس کل لاہور میں ہوگا

321
Spread the love

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کی ٹیم کا صوبائی دارالحکومت پنجاب سے خصوصی اجلاس کل سوموار کو ہوگا اجلاس دیگر صوبائی دارالحکومتوں سے بھی منعقد کئے جائیں گے. لاہور میں ہونے والے اجلاس میں عید الاضحی کے موقع پر ایس او پیز پر عمل درآمد اور مویشی منڈیوں کی منجمنٹ کے سلسلے میں تمام صوبے بریفنگ دیں گے،اجلاس کی صدارت این سی او سی اسد عمرکریں گے ۔این سی او سی نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان اور این سی او سی کی کور ٹیم کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ ، ڈاکٹر فیصل سلطان ،وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار, وزیر قانون پنجاب, وزیر صحت پنجاب, چیف سیکریٹری پنجاب, اور آئی جی پولیس پنجاب شرکت کریں گے جبکہ اسلام آباد ,دیگر صوبوں کے نمائندے اور پنجاب کے دیگر اداروں کے نمائندے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔