ڈونلڈ ٹرمپ کاپہلی بارکورونا سے بچنے کیلئے ماسک پہن کرفوجی ہسپتال کادورہ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد بالآخر پہلی بار عوام میں ماسک پہن ہی لیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کے قریب والٹر ریڈ فوجی ہسپتال کے دورے کے موقع پر ماسک پہنا۔ انہوں نے زخمی سپاہیوں کی عیادت کی اور طبی اہلکاروں سے ملاقات کی۔اس موقع پر ماسک پہننے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں کبھی ماسک پہننے کے خلاف نہیں رہا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس کے لیے صحیح وقت اور جگہ ہوتی ہے، جب آپ اسپتال میں ہوں اور بہت سارے لوگوں سے واسطہ پیش آرہا ہو جن میں سے بعض تو ابھی کورونا سے صحت یاب ہوئے ہوں، تو ایسے میں تو ماسک پہننا بہت اچھی بات ہے۔