ڈالر گرل ایان علی کا 5سال بعدشوبزمیں واپسی کا اعلان
کراچی: ڈالر گرل کے نام سے مشہور سپرماڈل ایان علی نے سوشل میڈیا پر شوبز میں واپسی کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ چار برسوں سے بیرون ملک مقیم منی لانڈرنگ کیس کی ملزم ایان علی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ 5 سال بعد شوبز میں واپسی کررہی ہیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے ایک یا دو نہیں بلکہ پورے سات گانے ریلیز کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔