Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ریلیف پیکج نہ دملا تو 18 جولائی کو پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کرینگے اجمل بلوچ

کورونا وائرس کے مارے تاجر حکومتی امداد کے منتظر ہیں،ملک نجیب، نوید ملک

329
Spread the love

اسلام آباد:آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان فوری طور پر تاجروں کیلئے ایک ریلیف پیکج کا اعلان کریں ورنہ پاکستان بھر اور اسلام اباد کے تاجر نمائندے 18 جولائی بروز ہفتہ شاہراہ دستور پر پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ گلبرگ گرینز ٹرڈرز ویلفئیر ایسو سی ایشن کے عہدیداروں سے خطاب کے دوران اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ چاہ ماہ کے لاک ڈاﺅن سے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں، تاجر فاقہ کشی سے دوچار ہیں اگر یہی حالات رہے تو تاجروں کے کاروبار ختم ہو جائِں گے اور بے روزگاری میں اضافہ ہو گا۔ سیکرٹری ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد خالد محمود چوہدری نے کہا کہ ریسٹورنٹس، مارکیز ، ہوٹل، پلے لینڈ اور دیگر کئی اقسام کے کاروبار ابھی تک بند ہیں۔اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن گلبرگ گرینز اور ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک نجیب اور جنرل سیکرٹری و سابق سینیئرنائب صدر ملک نوید نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ 18 جولائی کے مظاہرہ میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔