Official Web

پائیدار ترقی:اقوام متحدہ کے دواہداف پورے کرلئے:امین اسلم

غربت میں کمی ،موسمیاتی تبدیلی سے منسلک ہیں،جائزہ رپورٹ

268
Spread the love

اسلام آباد : اقوام متحدہ کی جانب سے پائیدار ترقی کےلئے اہداف میں سے پاکستان نے دو اہم اہداف حاصل کرلئے، جو غربت میں کمی اور موسمیاتی تبدیلی سے منسلک ہیں۔ مشیر وزیر اعظم ملک امین اسلم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری سالانہ جائزہ رپورٹ پائیدار ترقی 2020 کے مطابق، عالمی سطح پر پائیدار ترقی کے احداف کے حصول کے حوالے سے 200ممالک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان میں سے 93 ممالک نے پائیدار ترقی گول نمبر 13 کلائمیٹ ایکشن کو حاصل کرلیا ہے، جس میں پاکستان بھی شامل ہوگیا ہے، اور اس کلائمیٹ ایکشن گول کو ان ممالک نے سال 2030 کی ڈیڈلائن سے دس سال پہلے ہی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، جن میں بیشتر ممالک کا تعلق مشرقی اور جنوبی ایشیا سے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ سال برائے 2020ا کے مطابق، پاکستان کے لیے پائیدار ترقی گول نمبر 13 کلائمٹ ایکشن کا حصول ملک میں بڑے پیمانے پر جنگلات کے رقبے میں اضافے،کلین گرین پاکستان مںصوبوں، عالمی حدت کا باعث بننے والی ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں ملکی سطح پر کمی کے لیے رینیوایبل انرجی کے منصبوں کا عمل میں لانا اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کو ماحول دوست بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کے متعلق پالیسی اور پاکستان کلائمیٹ ایکٹ 2017 جیسے اقدامات کے باعث ممکن ہوا ہے۔