Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کورونا پھیلانے کا الزام:ٹرمپ کیخلاف نیشنل پریس کلب کے باہر مظاہرہ

270
Spread the love

اسلام آباد:کوروناپھیلانے کے الزام پرامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے خلاف نیشنل پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیاگیا،مظاہرے میں سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک،امریکی صدر کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے الزام لگایا، ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں کرونا کے پھیلانے کا ذمہ دار ہے اوربین الاقوامی مجرم ہیںعالمی لیڈر کی حیثیت سے بین الاقوامی برادری کو وسائل اور مدد فراہم کرنی چاہئے تھی ، انہوں نے سیاسی بیان بازی کو ترجیح دی،امریکی صدر کے غیر ذمہ درانہ روئیے سے کرونا وبا کو روکنے میں پیش رفت نہ ہو سکی اور لاکھوں افراد اس میں مبتلا ہو گئے ،سماجی رہنماءامون پاشا نے کہا کہ ٹرمپ عالمی مجرم ہیں،ان کے خلاف عالمی عدالت اور دیگر فورم پر آواز اٹھائیں گے،عالمی عدالت انصاف اور اقوام متحدہ صدر ٹرمپ کے خلاف کارروائی کرے۔