عید الاضحی پرایس اوپیز پرسختی سے عملدرآمد کروائیں گے:ترجمان بلوچستان حکومت
اسلام آباد:ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شہوانی نے نیشنل پریس کلب میں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ا مویشی منڈیوں، بازاروں میں عید الاضحی کے موقع پر زیادہ رش ہوتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کا خیال نہ رکھا گیا تو کیسز میں بہت اضافہ ہو سکتا ہے ، بلوچستان کے حالات بہتر ہو رہے ہیں لیکن احتیاط ضروری ہے،ہمارے ملک میں ٹیسٹ کٹس کی کمی کے باعث بہت سی مشکلات کا سامنا تھالیبارٹریاں بھی کم تھی، ہم بلوچستان کے عوام کو گزارش کر رہے ہیں کہ وہ سیمپلز دیں، بلوچستان حکومت نے عید الاضحی کیلئے ایس او پیز بنا لی ہیں مجسٹریٹ نگرانی کریں گے، جبکہ مویشی منڈیو میں بچوں اور بزرگوں کے داخلہ پر ممانعت ہو گی ،ڈس انفیکٹ کیلئے سپرے کیے جائیں گے ،پورے ملک میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا لیکن بلوچستان میں اس کی بھی ضرورت محسوس نہیں ہوئی ، انہوں نے کہا کہ آئندہ چھ فیصد وفاقی نوکریوں کے کوٹہ پر بھی توجہ دی جائے گی ،اگلے سال بلوچستان کیلئے چالیس ہزار نوکریوں ہموار کی جائے گی۔