حکومت معاشی ایجنڈے پرعملدرآمد میں ناکام ہوگئی :میاں اسلم
اسلام آباد :نائب امیر جماعت اسلامی وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنے معاشی ایجنڈے کے کسی ایک نکتے پر بھی عملی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی ان کی معاشی پالیسیوں کے باعث ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی معیشت کی شرح نمو منفی میں چلی گئی ہے، جسکی وجہ سے معاشی پالیسیوں کا خسارہ معاشرے کے غریب طبقے کو بھگتنا پڑ رہاہے۔ فیڈرل ایجوکیشن ایمپلاےز ایسوسی کے وفد سے گفتگومیںانہوں نے کہاکہ پاکستان کے بیرونی قرضوں کا حجم95ارب ڈالرتھا جوآج 113ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 25فیصد کا اضافہ بیک جنبش قلم کردیاگیا جس کا فائدہ صرف تیل سپلائی کرنے والی بڑی کمپنیوں کو ہوا۔