Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

سی ڈی اے میں اصلاحات کی سمری واپس،نیا مسودہ بھجوادیاگیا

272
Spread the love

اسلام آباد :سی ڈی اے کی انتظامیہ نے سی ڈی اے کے بنیادی ڈھانچے میں ری سٹریکچرنگ کی وفاقی حکومت کو بھیجی گئی سمری واپس لے لی ہے انتظامیہ نے سی ڈی اے میں انتظامی سطح پر تبدیلیاںلانے کےلئے سی ڈی اے آرڈیننس میں ترامیم کے لیے نیا مسودہ کابینہ کو بھیج دیا نئے مسودے میں سی ڈی اے کو مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کےساتھ شراکت داری کی بنیاد پر منصوبے شروع کرنے یعنی جوائنٹ وینچر (جےوی) کرنےکی اجازت طلب کی گئی۔ ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کی انتظامیہ نے ادارے کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی کے حوالےسے وفاقی حکومت کو ارسال کی گئی،سمری واپس لے لی اور اب سی ڈی اے آڈیننس 1960میں مجوزہ ترمیم کی سمری وفاقیکابینہ کو ارسال کی گئی جس میں مذکورہ تمام تبدیلیاں اور بنیادی ڈھانچے میں تبدیلیاں کی بھی سفارش کردی گئی ہے۔