پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ شہدائے کشمیر ،مظاہرے، ریلیاں
پاکستانی افواج کا بھی شہدائے کشمیر کو زبردست سلام عقیدت اور خراج تحسین
اسلام آباد:کشمیر کی جدوجہدِ ازادی کے عظیم شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے دنیا بھرمیں یومِ شہدائے کشمیر منایا جاررہاہےاس دن کی مناسبت سے پاکستان کی مسلح افواج نے بھی شہدائے کشمیر کو زبردست سلام عقیدت اور خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ میں کہا گیا کہ یوم شہدائے کشمیر، آزادی کے لئے بہادر کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہداءکے لہو کا ایک ایک قطرہ، نہ فراموش کیا جائے گا نہ ہی معاف۔ دہائیوں سے جاری بھارتی مظالم، ناقابل تسخیر جذبے، جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہے۔ انشائ اللہ، کامیابی کشمیریوں کا مقدر ہے۔مقبوضہ وادی آٹھ دہائیوں سے شہیدوں کے لہو کی گواہ ہے تاہم 13 جولائی 1931ءکادن کشمیریوں کی تاریخ کا وہ دن ہے۔جب سری نگر میں 22بے گناہ مسلمانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے تحریکِ ازادی کشمیر کی بنیاد رکھی تھی۔