Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا لاہور میں این سی او سی کے خصوصی اجلاس کا خیرمقدم

257
Spread the love

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزاد نے کہا ہے کہ میں این سی او سی ٹیم کا صوبائی ہیڈ کوارٹر لاہور میں خیرمقدم کرتا ہوں۔ صوبائی دارالحکومتوں میں این سی او سی کے خصوصی اجلاسوں کا انعقاد این سی او سی کا ایک عمدہ اقدام ہے جو صورتحال کو بہتر طور پر سمجھنے ، مستقبل کے عمل کو بہتر بنانے اور ہم آہنگی بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ این سی او سی کور ٹیم کے اس طرح کے دورے مربوط ٹیموں کی فراہمی کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ میں وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق کوڈ 19کے خلاف لڑنے کےلئے این سی او سی کی غیر معمولی کوششوں کی تعریف کرتا ہوں۔ وفاقی ،صوبائی حکومتوں ، سول انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز نے بہت عمدہ کام کیا ہے۔ ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی اور این سی او سی کی سمارٹ لاک حکمت عملی نے بیماری کی روک تھام میں مثبت نتائج دئیے ہیں۔